ماتحت عدالتوں میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث دہشتگردی کا خدشہ

ماتحت عدالتوں میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث دہشتگردی کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ملک خیام رفیق)لاہور کی عدالتوں میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ضلع کچہری ،ایوان عدل اور سیشن کورٹ میں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ملک میں جاری حالیہ سیاسی بحران میں لاہور پولیس نے شہر کی ما تحت عدالتوں کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔لاہورکی ما تحت عدالتوں میں سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے سروے کے دوران نما ئندہ پاکستان کے علم میں یہ با ت آئی کہ ضلع کچہری میں سکیورٹی پر تعینات کیے گئے پولیس اہلکار کچہری میں آنے والے افراد کو رسرسری طور پر ہی چیک کیا جاتا ہے جبکہ کالے کوٹ میں آنیوالا خواہ وہ وکیل نہ بھی ہو اسے میں گیٹ پر چیک نہیں کیا جاتا۔اکثر ملازمین کر سیوں پر بیٹھے آرام کر تے دکھائی دیے گئے ، کچھ پولیس اہلکا ر مو بائل فون پر باتیں کر نے،سگریٹ نوشی اور گیم کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں۔سکیورٹی کی اس قسم کی صورت حال اور ملازمین کی ڈیوٹی سے غفلت سے کسی وقت بھی ضلع کچہر ی میں کو ئی نا خوش گوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔اس کے علاوہ کچہر ی کے اندرشربت اور پھل فروشوں کی ریڑھیاں بھی دہشت گردی کے واقعہ میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ایون عدل کی صورت حال بھی کچھ مختلف نہیں ،مین گیٹ پر اگرچہ واک تھرو گیٹ نصب ہے لیکن ڈیوٹی پر کھڑا اہلکار بھی گزرنے والو ں کو چیک کر نا منا سب نہیں سمجھتا۔سیشن کورٹ میں سکیورٹی اگرچہ مناسب ہے لیکن پھر بھی سیشن کورٹ میں اسلحہ لے کر آنے اور مخالفین کو سر عام قتل کر نا اس بات کا ثبوت ہے سیشن کو رٹ کی سکیورٹی بھی ناقص ہے۔
دہشتگردی کا خدشہ

مزید :

صفحہ آخر -