عوامی تحریک کے گرفتار 20میں سے 17کارکنوں کی ضمانتیں منظور

عوامی تحریک کے گرفتار 20میں سے 17کارکنوں کی ضمانتیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں عوامی تحریک کے گرفتار 20میں سے 17کارکنوں کی ضمانتیں منظور جبکہ 3 ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔پاکستان عوامی تحریک کے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ملزمان کے وکلاءنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یوم شہداءکے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے پر تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے سیاسی دباﺅ پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنا ن کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے تاہم پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کی پرامن جدوجہد پر بنائے گئے مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جائیں ۔اس حوالے سے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے اور توڑ پھوڑ کرنے پر نقص امن کے خڈشہ کے پیش نظر ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا لہذا ضمانتیں منظور نہ کی جائیں جس کے بعد عدالت نے 17ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ تین ملزمان ظفر اقبال،اورنگزیب، اور وقاص کی ضمانتیں مسترد کر دیںعدالت نے ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان کو 1،1لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدائت کی ہے۔
 ضمانتیں منظور

مزید :

صفحہ آخر -