ریلوے انتظامیہ کا تنخواہوں کی ادائیگی بنکوں کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بنکوں کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تما م ڈویژنوں کو باقاعد ہ ہدایت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریلوے ملازمین کو بنکوں کے ذریعے تنخواہیں دی جائیں جبکہ ریلوے کے کسی بھی کیش آفس سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بند کردی جائے گی ۔اس فیصلے کی ریلوے ایمپلائز پریم یونین کے مرکزی نائب صدر شیخ انور نے مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے بیشتر حصے ہیں جہاں قریب بنک نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کشمور کی طرف کام کرنے والے ملازمین کو بنکوں کے ذریعے تنخواہوں کے حصول میںشدید مشکلات کا سامناکرناپڑے گا کیونکہ ان کے قریب بنک وغیر ہ نہیں ہیں۔
تنخواہیں ،بنک