ریلوے انتظامیہ کی غفلت، ٹرینیں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار

ریلوے انتظامیہ کی غفلت، ٹرینیں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ٹرینوں کی آمدروفت کا شیڈول گزشتہ روز بھی درہم برہم رہا ۔ہفتہ کے روز مین اور برانچ لائن پر چلنے والی ٹرینیں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو خاصامشکلات کا سامنا رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ عوام ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے ، علامہا قبال ڈیڑھ گھنٹے، جعفر ایکسپریس دو گھنٹے، تیز گام چار گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس پونے چار گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

ٹرینیں تاخیر

مزید :

صفحہ آخر -