اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی چشم پوشی

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی چشم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               لاہور ( اسد اقبال )ملک بھر میں جاری سیاسی ابتر صورتحا ل کے باعث آڑ ھتیو ں اور ڈیلروں نے اشیا ئے خو ردو نو ش کی قیمتو ں میں مصنو عی اضافہ کر تے ہو ئے قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔ جبکہ قیمتو ں کو مانیٹر کر نے والے پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ مصنو عی مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کر نے اور گراں فروشی کر نے والے افراد کے خلا ف کاروائی کر نے کی بجائے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران اجناس کی قیمتو ں میں 10سے 20فیصد ، سبز یو ں و پھلو ں کی قیمتو ں میں 5سے 25فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے بلند و با لا دعو ﺅ ں اور و عدو ں کے با و جو حکو مت شہر بھر مےں جاری مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں مثبت اقدا مات نہ اٹھا سکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کو غیر فعا ل کرنے کے بعد گراں فرو شی پر قا بو پا نے کے لیے پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس تعینا ت کیے گئے ۔ جو تھو ک و پر چو ن مارکیٹو ں پر اشیا ءکی قیمتو ں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی بجائے کا غذی کاروائی تک محدو د ہیں ۔جس کے پیش نظر صو بائی دارالحکو مت میں اشیا ئے ضروریہ اشیا ئے خودر نوش اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔اور مصنو عی مہنگائی کے جن نے شہر یو ں کی نا ک میں دم کر رکھا ہے ۔
قیمتیں

 

مزید :

صفحہ آخر -