استعفیٰ جمع نہ کرانے والے تحریک انصاف کے تین ارکا ن قومی اسمبلی کو شوکازنوٹس

استعفیٰ جمع نہ کرانے والے تحریک انصاف کے تین ارکا ن قومی اسمبلی کو شوکازنوٹس

  

اسلام آباد (اے این این) استعفیٰ جمع نہ کرانے والے پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کو شوکازنوٹسز جاری کردیئے گئے ۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے منتخب ہونے والے صرف تین ایم این ایز گلزار خان، ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب نے پارٹی قیادت کے پاس استعفیٰ جمع نہیں کرائے۔جس پر انہیں شو کاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔تاہم ابھی تک تینوں ایم این ایز نے نہ تو استعفیٰ جمع کرائے ہیں اور نہ شو کاز نوٹسز کے جوابات دیئے گئے ہیں۔

 شوکازنوٹس

مزید :

صفحہ آخر -