کشمیری قیادت سے پاکستانی سفیر کی ملاقات ہمارا حق، بھارتی اعتراض بلا جواز ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

کشمیری قیادت سے پاکستانی سفیر کی ملاقات ہمارا حق، بھارتی اعتراض بلا جواز ...

  

اسلام آباد(اے این این)ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کشمیری قیادت سے پاکستانی سفیر کی ملاقات ہمارا حق،اس پر بھارتی اعتراض بلا جواز ہے،اس معاملے کو بنیاد بنا کر مذاکرات ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کو دنیا میں کسی نے پسند نہیں کیا۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر اور مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی قیادت کے دوران ماضی میں بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں۔عبدالباسط اور شبیر شاہ کی ملاقات کوئی نئی بات نہیں ہے۔پاکستانی سفیر اور کشمیری قیادت کے دوران ملاقات پہلی بار نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری قیادت سے بات چیت ہمارا حق ہے اس معاملے کو بنیاد بنا کر بھارت کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کو دنیا میں کسی نے پسند نہیں کیا۔مذاکرات کے آخری وقت میں اس قسم کی شرائط ہم قبول نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنراور بھارت کشمیری قیادت کے دوران ملاقات پر اعتراض بلا جواز ہے۔

مزید :

صفحہ اول -