وزیراعلیٰ کا ڈیرہ غازی خان میں بداخلاقی کا شکار لڑکی کو انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کے واقعہ کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا ڈیرہ غازی خان میں بداخلاقی کا شکار لڑکی کو انصاف نہ ملنے پر ...

  

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں زیادتی کا شکار لڑکی کا انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خا ن سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل لائی جائے- وزیراعلیٰ نے لڑکی کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے-

مزید :

صفحہ آخر -