ٹیکس ریٹرن کی شرح اتنہائی کم، ایف بی آر کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

ٹیکس ریٹرن کی شرح اتنہائی کم، ایف بی آر کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(محمد نواز سنگرا//انوسٹی گیشن سیل)ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کیوجہ سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے شرح اتنہائی کم ایف بی آر نے 30ستمبر تک تاریخ بڑھانے کی درخواست بھیج دی۔ذرائع کے مطابق دو ہفتوں سے جاری لانگ مارچ اور دھرنوں کیوجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیومیں شارٹ فال کا خدشہ ہے۔30ستمبر تک بھی ٹیکس ریٹرن جمع نہ ہونے کی صورت میں مزید مہلت دیتے ہوئے 15اکتوبر تک تاریخ بڑھائے جانے کا امکان موجود ہے۔تفصیلات کیمطابق ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوںکی دی جانیوالی تاریخ31اگست تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی ہے۔جس وجہ سے ایف بی آر نے مقررہ تاریخ 31اگست سے30ستمبر تک بڑھانے کےلئے محکمے سے حکومت کو درخواست بھیج دی ہے جس کے بعد تاریخ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی شرح انتہائی کم رہی ہے جس وجہ سے ایف بی آر میں شارٹ فال کا بھی خدشہ ہے۔جس سست روی سے ٹیکس ریٹرن جمع کروائی گئی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس گوشوارے 30ستمبر تک بھی جمع کروائے جانے کے امکانات بہت کم ہیں اسلئے مزید تاریخ 15اکتوبر تک بھی بڑھانی پڑ سکتی ہے۔واضح رہے کہ مقررہ تاریخ گزر جانے پر ٹیکس اداکرنے کو کم سے کم 5ہزار یا پھر ٹوٹل قابل ٹیکس انکم کو 25فیصد جرمانے کے طور پر اضافی ادا کرنا پڑتا ہے۔
ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -