پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں دشمن کے پاؤں اکھاڑ دئیے امریکی و نیٹو عسکری قیادت کا اطمینان

پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں دشمن کے پاؤں اکھاڑ دئیے امریکی و نیٹو عسکری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن/لندن (اے این این)امریکہ اور ایساف کی عسکری قیادت نے شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کے پاؤں اکھاڑ دئیے ہیں اور دہشتگرد اب افغانستان فرار ہو رہے ہیں،دہشتگردوں سے پاک کرائے علاقوں میں حکومت کی رٹ بحال کرنا اور متاثرین کی آبادکاری اہم ہو گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران امریکی عسکری قیادت نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں پاکستان کے عسکری آپریشن ضربِ عضب کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم اس نے عارضی طور پر دشمن کے پاؤں اکھاڑ دیے اور وہ افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں ایساف اور امریکہ کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں عسکری کارروائیوں پر کوئی فیصلہ کرنا تاحال قبل از وقت ہے۔ ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بات درحقیقت اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ آیا پاک فوج تینوں مرحلے مکمل کر سکتی ہے یعنی علاقے کو خالی کروانا ، اس پر کنٹرول حاصل کرنا اور اس کو آباد کرنا۔ جنرل ڈیمپسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بدستور اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں ہے یعنی وہ علاقے سے شدت پسندوں کا صفایا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق فوج کو اب یہ دکھانا ہو گا کہ وہ اس علاقے کو سنبھال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کے لیے اس علاقے میں قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا اہم ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -