ڈیڑھ کروڑ ووٹروں نے ووٹ دیئے،وزیراعظم استعفیٰ نہیںدینگے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی

ڈیڑھ کروڑ ووٹروں نے ووٹ دیئے،وزیراعظم استعفیٰ نہیںدینگے پولیٹیکل سیکرٹری ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ڈیڑھ کروڑ ووٹروں نے ووٹ دیئے ہیں۔ عوام ‘ سول سوسائٹی‘ وکلائ‘ مذہبی رہنما‘ پارلیمنٹ اور تمام سیاسی جماعتیں آئین و جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ نوازشریف کے ساتھ ذاتی دشمنی رکھنے والے پاکستان کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ دھرنوں سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔

ا

مزید :

صفحہ اول -