پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کردار گلو بٹ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا

پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کردار گلو بٹ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرودہشت گردی کے مقدمے میں مبینہ پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ کی حاضری مکمل کر لی گئی،پولیس کی جانب سے عدالت میں 30صفحات پر مشتمل چالان جمع کروایا گیا ہے جس میں گلو بٹ کو قصور وار قراردیا گیا ہے۔فاضل عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر گلو بٹ پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون کے منفی کردار گلو بٹ کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا،تفتیشی افسر نے کیس کا مکمل چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس تفتیش میں گلو بٹ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور دہشت میں ملوث پایا گیا۔پبلک پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چالان مکمل ہونے کی بناءپر گلو بٹ کی عدالت میں حاضری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

چالان مکمل

مزید :

صفحہ آخر -