سا نحہ ما ڈل ٹاون، مقدمہ کی تفتیش ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے سپر د
لا ہور ( کر ائم سےل) سا نحہ ما ڈل ٹاون مقدہ نمبر 14/696کی تفتیش ایس پی سی آئی ائے کے سپر د کر دی گئی ڈی ایس پی سٹی خالد ابوبکر اور انچارج انوسٹی گیشن فیصل ٹاون انسپکٹر اعجاز نے ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے حکم سے دوزضمنیاں لکھیں بتا یا گیا ہے کہ مقدمہ نمبر 14/696کی تفتیش اعلی افسران نے متفقہ طور پر ایس پی سی آئی ائے عمر ورک کے سپرد کر دی گئی ہے جس کے بعد ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے مقدمہ مثل ڈی ایس پی سی آئی ائے خالد ابو بکر کے سپرد کر دی جس میں ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا مقدمہ کی پہلی ضمنی نمبر ایک میں ایف آئی آر کے مکمل حالات لکھے گئے جبکہ ضمنی نمبر دو میں لکھا گیا ہے کے ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور انسپکٹر اعجاز حکم نا مہ طلبی کر نے کے بعد تفتیش کے سلسلے میں منہاج القرآن گئے جہاں انہیںسکیورٹی گا رڈ ملا جب اسے بتا یا گیا با سلسلہ تفتیش آئے ہیں تو اسنے کہا یہاں کو ئی نہیں ہے بعد ازاں سکیورٹی انچارج منہاج القرآن امتیاز اعوان سے رابطہ ہوا جس نے کہا کہ آپ مقدمہ کے مدعی ڈائریکٹر جواد سے رابط کریں جب جوادحامد سے رابطہ کیا گیا تو جواب ملا کہ میں اسلام آبا د میں طا ہر القادری کے سا تھ مصروف ہوں اپ ہمارے وکیل منصور آفریدی سے رابطہ کر یں یہ دو نو ں ضمنیاں ڈی ایس پی خالد ابو بکر اور انسپکٹر اعجاز نے ایک مقامی ہو ٹل میں بیٹھ کر لکھیں ہیں یہ بھی معلوم ہو ا کے ڈی ایس پی خالد اور اعجاز نے منصور آفردی سے رابطہ کیا اس پر منصور وکیل نے کہا کے اپ میرے سا تھ وکیل چوہدری اشتیاق سے رابطہ کریں یہ بھی معلوم ہو ا کے ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے تفتیش کے سلسلے میں مدعی پا رٹی کو اپنا مو قف پیش کر نے کے لئے حکم نامہ طلبی کے ذریعے بلا یا ہے جو ایک اہلکار خود جا کر دے کر آیا ہے اور بذریعہ ڈاک بھی حکم نا مہ طلبی بھجوایا ہے ۔
ایس پی سی آئی اے