جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست جمشید دستی کے حلقہ این اے 178سے مقامی ووٹر فاروق خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو نااہل قرار دی چکی ہے ۔وہ صادق اور امین نہیں مگر ریٹرننگ افسر نے اس اعتراض کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے جمشید دستی رکن قومی اسمبلی کا انتخاب جیت گئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمشید دستی اپنے قول و فعل میں تضاد سے ثابت کر چکے ہیں کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پرپورا نہیں اترتے لہذا بطور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
دستی نااہل