وزیر اعظم اور داخلہ کو نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

وزیر اعظم اور داخلہ کو نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کو نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے قوم سے غلط بیانی کی اورقومی اسمبلی میں غلط بیانی سے کام لیا۔وزیر اعظم اور وزیر داخلہ غلط بیانی کرنے پر آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا انہیں نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

نااہل قرار

مزید :

صفحہ آخر -