پیرسے بدھ کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی

پیرسے بدھ کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی

  

لاہور ( وقائع نگار )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میںپیرسے بدھ کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں شروع ہو جائیں گی۔ پیر سے بدھ کے دوران سندھ کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ ،شمال مشرقی بلوچستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں بارش متوقع آئندہ 24گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا۔ میر پور خاص، حیدر آباد، ژوب، قلات، پشاور مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

موسم

مزید :

صفحہ آخر -