سانحہ ماڈل ٹاﺅن،ایف آئی آر میں دہشتگردی ،اغوا کی دفعات شامل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سانحہ ماڈل ٹاﺅن،ایف آئی آر میں دہشتگردی ،اغوا کی دفعات شامل کرنے کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعظم سمیت سانحہ ماڈل ٹاون کے 21نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ کا ٹرائل ہائیکورٹ کے ججوں سے کرانے اور مقدمہ میں دہشت گردی کے علاوہ اغواءکی دفعات شامل کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹوکیس کی طرح وزیر اعظم سمیت 21ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر پر کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے 5ججوں پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے تاکہ ماتحت عدلیہ کے سنگل رکنی بنچ کو دباﺅ کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی پہلی ایف آئی آر کی طرح دوسری ایف آئی آر میں بھی دہشت گردی اور اغواءکی دفعات شامل کی جائیں تاکہ انصاف کے حقیقی تقاضوں کو پورا کیا جائے سکے۔ایف آئی آر میںنامزد ملزمان میں سے سب کے ساتھ قانون کے تحت یکساں بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور درج کی گئی ایف آئی آر میں سے عدالتی ریمارکس حذف کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

 درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -