نصیر آباد،نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق ،کلینر زخمی

نصیر آباد،نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق ،کلینر زخمی

  

نصیر آباد (آئی این پی )نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی ، جس سے ڈرائیور جاں بحق اور کلینر زخمی ہوگیا۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق نیٹو کنٹینر کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور غلام رسول موقع پر جاں بحق ، جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی سخت کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -