شاہد رفیق اور چودھری اکبر ہمارے بھائی ہیں کسی سے کوئی مخالفت نہیں،حاجی مقبول احمد

شاہد رفیق اور چودھری اکبر ہمارے بھائی ہیں کسی سے کوئی مخالفت نہیں،حاجی ...
 شاہد رفیق اور چودھری اکبر ہمارے بھائی ہیں کسی سے کوئی مخالفت نہیں،حاجی مقبول احمد
کیپشن: haji shb

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر کے درمیان موجود دھڑوں کو یکجا کرنے اور نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کے باہمی اختلافات ختم کرنے کی میاں اشفاق انجم کے کالم میں حج آرگنائزر کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پر عمل درآمد کرنے کے لیے ہوپ پنجاب کے 27اگست کے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے طواف گروپ کے چیف ایگزیکٹو سابق سینئر وائس چےئر مین ہوپ حاجی مقبول احمد اپنے دوسرے نو منتخب ساتھی صفہ انٹر نیشنل کے چیف ایگزیکٹو اور سابق سیکرٹری احسان اللہ اپنے سابق چےئرمین ہوپ اور الخدمت گروپ کے سرپرست سلمان طاہر کو ساتھ لے کر اپنے مخالف گروپ کے نو منتخب ممبر اور سابق چےئر مین ہوپ النصر گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاجی شاہد رفیق کے دفتر واقع شادمان لاہور پہنچ گئے،حج آرگنائزر کے مسائل کے حل انڈسٹریز کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے باہمی اختلافات دور کرنے اور دل صاف کر کے ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کرنے کی دعوت دے دی،شاہد رفیق کا خیر مقدم،باہمی اختلافات ختم کر کے ساتھ چلنے کا عزم،حاجی مقبول نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ خدمت کی ہے ہمارہ کوئی مخالف نہیں ہے ہم اپنے حج آرگنائزر کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اس کی رہنمائی میں آگے بڑھیں گے ،حاجی مقبول احمد اور احسان اللہ نے روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے کالم ویلیو ٹاک میں آنے والی تجاویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے ہمارا پہلا ہدف حج آرگنائزر کی تکریم کی بحالی ہے،دوسرا انڈسٹریز کا تحفظ احباب کے مشاورت سے مضبوط لائحہ عمل مرتب کریں گے حج آرگنائزر تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی روایت ڈالیں ہم خیر مقدم کریں گے مشاورت کے عمل کو آگے بڑھائیں گے شاہد رفیق اور چودھری اکبر ہمارے بھائی ہیں کسی سے کوئی مخالفت نہیں ہے ہم مثبت سوچ کے حامل ہیں ایک دوسرے کا احترام لازم ہے اس کو یقینی بنائیں گے حج آرگنایزر کے حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح تھا اور ہے اور رہے گا اور ہوپ کے دفتر کے نظام کو بھی جدید میکنزم کے تحت چلانے کے لیے اقدامات کریں گے ،احسان اللہ نے بتایا27 اگست کے الیکشن نے ثابت کیا ہے الخدمت گروپ دعوے نہیں عمل کرنے والا گروپ تھاکامیابی کے بعد ہمارا کوئی گروپ نہیں اپنے مخالف سب ہمارا گروپ ہیں اگر کسی دوست کو شکایت ہو تو وہ ہمارے علم میں ضرور لائے ادھر ادھر ہتھکنڈے کی روایت ختم کرنے کے ضرورت ہے چند درجن لاگوں کی ایسوسی ایشن ہے بہترین ماحول پیدا کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -