کراچی فائرنگ اور تشدد سےخاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ملیرسٹی سے 3 لاشیں بر آمد

کراچی فائرنگ اور تشدد سےخاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ملیرسٹی سے 3 لاشیں بر آمد ...

  

                 کراچی (آئی این پی )کراچی میں فائرنگ اور تشدد سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، سرجانی ٹاو¿ن پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاو¿ن سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ قائد آباد سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے،لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ملیرسٹی میں شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے خدا کی بستی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر کے اندر بنے پانی کے ٹینک میں بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -