پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئیں، منتخب نمائندوں کو بھی نہ بخشا گیا: اسد عمر

پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئیں، منتخب نمائندوں کو بھی نہ بخشا گیا: اسد عمر
پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئیں، منتخب نمائندوں کو بھی نہ بخشا گیا: اسد عمر
کیپشن: Asad Umar

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے کہا ہے کہ پولیس کو خصوصی ہدایات دے کر بھیجا گیا جس نے ہم جیسے منتخب نمائندوں کو بھی نہیں بخشا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس نے گاڑی پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیئے، حکومت نے کسی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ریاستی بربریت کی انتہاءکر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شام تک حکومت سے مذاکرات چل رہے تھے اور کل جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماروی میمن نے جھوٹ بولا ہے، کسی لیڈر نے سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے کی بات نہیں کی اور سب کو سرکاری عمارتوں میں نہ گھسنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -