گورنر سندھ کا وزیر اعظم کو فون ،صورتحال کنٹرول کرنے پر مشاورت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ ڈاکٹر سید عشرت العباد نے وفاقی دارلحکومت کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔