دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے : عابد شیر علی

دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے : عابد شیر علی
دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے : عابد شیر علی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورپاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) نے پارلیمنٹ ہاﺅس پر یلغار کی، میڈیا پر تشدد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاتھوں میں ڈنڈے، ہتھوڑے، کٹر لے کر پرامن مظاہرے نہیں ہوتے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -