جنونی شخص نے بیوی اور تین بیٹیوں کا قتل کردیا

جنونی شخص نے بیوی اور تین بیٹیوں کا قتل کردیا
 جنونی شخص نے بیوی اور تین بیٹیوں کا قتل کردیا

  

 گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجرانوالہ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فضل ٹاﺅن میں جنونی شخص نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے یہ کارروائی غیرت کے نام پر کی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -