عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے: آصف زرداری

عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے: آصف زرداری
عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے: آصف زرداری

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں پولیس کے تشدد اور شیلنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں کہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب بھی فریقین کو کہوں گا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔سابق صدر نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔آصف زرداری نے چودھری شجاعت پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے اور انکے لیے صحت یابی کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب جب پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک سے پوچھا گیا تھا کہ کیا زرداری صاحب کو ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں بتایا گیا ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ ابھی وہ سو رہے ہیں۔

مزید :

کراچی -