مذاکرات کے ذریعے معاملے کا آئینی حل تلاش کیا جائے:سراج الحق

مذاکرات کے ذریعے معاملے کا آئینی حل تلاش کیا جائے:سراج الحق
مذاکرات کے ذریعے معاملے کا آئینی حل تلاش کیا جائے:سراج الحق

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا ٹیموں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے معاملے کا آئینی حل تلاش کریں۔اپنے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اورمیڈیا کو آزادی اور سہولت کےساتھ کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر ظلم و تشدد ناقابل برداشت ہے،حکومت کو تشدد کا سہارا نہیں لینا چاہیے تھا۔

مزید :

لاہور -