مذاکرات کے راستے تاحال بند نہیں ہوئے :پرویز رشید

مذاکرات کے راستے تاحال بند نہیں ہوئے :پرویز رشید
 مذاکرات کے راستے تاحال بند نہیں ہوئے :پرویز رشید

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت  نے ایک مرتبہ پھر اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کل شام مثبت بات چیت ہوئی اور آج دوبارہ مذاکرات ہونے تھے لیکن عمران خان نے اپنے ساتھیوں پر اعتماد کرنے کے بجائے لشکرکشی شروع کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو اپنے سینئر ترین رہنماﺅں اور اپنے ساتھیوں پر بھی اعتماد نہیں جنہیں انہوں نے مذاکرات کو بھیجا تھا، ملکی مفاد کے لیے ہر در پر جاکر بات کرنے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات تسلیم کیے لیکن وہ بندوق کے زور پر ان کے غلط مطالبات نہیں مانے جاسکتے، عمران خان اور طاہرالقادری چاہیں تو اس تصادم کو رکواسکتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانے والے اپنے گھر سے کسی بچے اور عورت کو نہیں لائے، انتظامیہ عورتوں بچوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب مظاہرین کو ریڈ زون میں کہیں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا اور طاقت کا استعمال کرکے انہیں اس علاقے سے باہر نکال دیں گے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی نہیں لیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -