طاہرالقادری نے ایک مرتبہ پھر عوام سے گھروں سے نکلنے کی درخواست کردی

طاہرالقادری نے ایک مرتبہ پھر عوام سے گھروں سے نکلنے کی درخواست کردی
طاہرالقادری نے ایک مرتبہ پھر عوام سے گھروں سے نکلنے کی درخواست کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے عوام سے ایک مرتبہ پھر گھروں سے نکلنے کی درخواست کردی ہے ۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ شریف برادران کے حکم پر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ، عوام سے درخواست ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں ، نہتے اور پرامن لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، جگہ جگہ گولیوں اورآنسو گیس کے استعمال شدہ شیل بکھرے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ ریاستی دہشتگردی سے گھبرانے والے نہیں ، اگر کسی کا ڈر ہوتاتو گھر سے ہی نہ نکلتے ،وفاقی وزراءاور وزیراعظم کیخلاف ریاستی دہشتگردی کا مقدمہ کرائیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -