اہم ریکارڈہیلی کاپٹر سے محفوظ مقام پر منتقل

اہم ریکارڈہیلی کاپٹر سے محفوظ مقام پر منتقل
 اہم ریکارڈہیلی کاپٹر سے محفوظ مقام پر منتقل

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) دھرنے کی قیادت کی طرف سے وزیر اعظم ہاﺅس جانے کے اعلان کے بعد عمارت کو سویلین عملہ سے خالی کرا لیا گیا اور پی ایم ہاﺅس کے ہیلی پورٹ پر کھڑے ہیلی کاپٹر بھی رات کو پرواز کرگئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین کی جانب سے وزیراعظم ہاﺅس کی جانب مارچ کی ہدایت کے بعد وزیراعظم ہاﺅس کا تما م اہم سرکاری ریکارڈ ہیلی کاپٹرزکے ذیعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے حکومت کو پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ ہفتہ کی شب دھرنوں کے شرکاءوزیراعظم ہاﺅس پر چڑھائی کرسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -