آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : یوسف رضا گیلانی

آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : یوسف رضا گیلانی
آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : یوسف رضا گیلانی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، دور آمریت میں بھی ایسی بربریت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی بات کی ہے،اسلام آباد میں جوکچھ ہوا وہ تاریخ کا سیاہ دن ہے،ایسے اقدامات سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں،دھرنوں کے شرکاءکے مطالبات آئینی ہیں،حکومت اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے،تشدد ہوگاتو یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

مزید :

لاہور -