پنجاب میں دفعہ 144نافذ

پنجاب میں دفعہ 144نافذ
پنجاب میں دفعہ 144نافذ

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، کسی بھی عوامی مقام پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی،صوبائی دارلحکومت میں جلسے جلوس یا ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے اور ان حالات میں اگر ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں تو دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔ دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر تاحکم ثانی پورے صوبے میں ہوگا۔

مزید :

قومی -