حکومت نے اپنی سیاسی قبر خود کھود لی : شیخ رشید

حکومت نے اپنی سیاسی قبر خود کھود لی : شیخ رشید
حکومت نے اپنی سیاسی قبر خود کھود لی : شیخ رشید

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کے ساتھ درندوں والا سلوک کر کے اپنی سیاسی قبر خود کھود لی ہے ،2 افراد کے قتل کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج کرائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چودھری نثار گلو بٹ بن کر میدان میں آئے ، وزیر داخلہ نے مذاکرات کے عمل کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وائٹ ہاﺅس کے باہر لوگ احتجاج نہیں کرتے؟،حکومت نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی قبر کو خود کھودا ہے، ان کی گردن میں جو سریا ہے کو نکل جائے گا،دو خواجے، دورانے اور 2 چودھریوں نے عذاب ڈال رکھا ہے،میں ریڈ زون میں موجود ہوں اور آنسو گیس کی وجہ سے میری حالت خراب ہو گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -