مظاہرین کی پیش قدمی ، ایک مرتبہ پھر صوبائیت کا تاثر دیاگیا: ڈاکٹر بابراعوان

مظاہرین کی پیش قدمی ، ایک مرتبہ پھر صوبائیت کا تاثر دیاگیا: ڈاکٹر بابراعوان
مظاہرین کی پیش قدمی ، ایک مرتبہ پھر صوبائیت کا تاثر دیاگیا: ڈاکٹر بابراعوان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماءاور سابق وزیرقانون ڈاکٹر بابراعوان نے کہاہے کہ پوری دنیا میں بڑے بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن اسلام آباد میں ہونیوالی کارروائی پر ایک مرتبہ پھر صوبائیت کا تاثر ملاہے ، نواز شریف نے وہ کچھ کردکھایا جواُنہیں اقتدار سے بے دخل کرنیوالے سابق فوجی صدر پرویز مشرف بھی نہ کرسکے ۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹربابراعوان کاکہناتھاکہ ساری دنیا میں بڑے بڑے شہروں میں مظاہرے ہوتے ہیں لیکن پولیس ڈنڈ ااستعمال نہیں کرتی ، پولیس کو دیکھتے ہوئے محترمہ بے نظیربھٹویادآئیں ، اگروہ ہوتیں تو کچھ وفاق کیلئے کرتی لیکن نواز شریف حکومت نے ایک صوبے کی پولیس بلاکر چڑھائی کرادی اور ایک مرتبہ پھر ”پنجابی “کا تاثر دیاگیا۔ اُن کاکہناتھاکہ نواز شریف کو یاددلاناچاہتے ہیں کہ شاہراہ دستورپر پہلی مرتبہ آنسوگیس، خون اور ڈنڈے ہیں ، جب لوگ بے حس ہوجاتے ہیں تو قدرت اپنا کام دکھاتی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -