وفاقی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ، صحافیوں سے معذرت خواہ ہوں : خواجہ سعد رفیق

وفاقی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ، صحافیوں سے معذرت خواہ ہوں : خواجہ سعد رفیق
وفاقی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ، صحافیوں سے معذرت خواہ ہوں : خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میڈیا پر پولیس تشدد حکومت کی ناکامی ہے اور یہ ہمارے لیے شرمندگی کی صورتحال ہے ،صحافیوں پر تشدد کی معافی مانگتا ہوں، میڈیا پر تشدد کا میں خود گواہ بنوں گا۔ پی ٹی وی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں پر پولیس کا تشدد کر نا وفاقی حکومت کی ناکامی اور ہمارے لیے شرمندگی کی صورتحال ہے ،انہوں نے صحافیوں پر تشدد کی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر تشدد کا خود گواہ بنوں گا۔سعد رفیق کا کہنا تھاکہ ان کا آپریشن کنٹرول کرنے سے تعلق نہیں ہے تاہم وہ تسلیم کرتے ہیں کہ پولیس کو کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچاﺅ کی کوشش میں پولیس والوں نے مجھے بھی مارا،وردیوں میں یہ کون لوگ ہیں، ہم نہیں جانتے ہیں،موقع پر کوئی ایس پی اور ڈی ایس پی نظر نہیں آرہا ، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اس سارے معاملے کی شکایت کروں گا، وزیراطلاعات سے درخواست کروں گا کہ وہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں پر تشدد کی معافی مانگتا ہوں، میڈیا پر تشدد کا میں خود گواہ بنوں گا،مظاہرین کی تعداد 100سے زیادہ نہیں تھی تاہم پولیس اہل کاروں نے زیادتی کی ۔سعد رفیق نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کیا ہوارہاہے، یہاں آکر دیکھ لیا پولیس والے کیا کررہے ہیں،اپنی آنکھوں سے پولیس کو میڈیا پر ڈنڈے برساتے دیکھا ہے،تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا دلوائیں گے ۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت کا مستقبل خطرے میں نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر تشدد کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر بھی حملہ کر نے کی کوشش کی ۔