حکومت مسائل کو مزید خراب کر رہی ہے :شرجیل میمن

حکومت مسائل کو مزید خراب کر رہی ہے :شرجیل میمن
حکومت مسائل کو مزید خراب کر رہی ہے :شرجیل میمن

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں معصوم بچوں،عورتوں، بزرگوں اور صحافیوں پر حکومت کی جانب سے بد ترین تشدد ناقابل برداشت ہے، حکومت مسائل کومزید خراب کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں معصوم بچوں،عورتوں، بزرگوں اور صحافیوں پر حکومت کی جانب سے بدترین تشدد ناقابل برداشت ہے، مسائل کا پرامن حل نکالنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن شرم کی بات ہے کہ حکومت مسائل کومزید خراب کررہی ہے، معصوم اور نہتے عوام پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کےلئے لوگوں پر طاقت کا استعمال کررہی ہے، عوام تک سچ کی رسائی کا ذریعہ بننے والے میڈیا پر دباﺅ اور تشدد جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا، حکمرانوں نے اسلام آباد کو تماشہ بنایا ہوا ہے، مزید نقصان سے بچنے کےلئے مسائل کا فوری حل نکالاجائے۔

مزید :

کراچی -