باغی پھر نالاں ، پی ٹی آئی کے فیصلے کے برعکس شیخ رشید کے کہنے پر عمران خان پریڈگراﺅنڈ کی طرف بڑھے :جاوید ہاشمی

باغی پھر نالاں ، پی ٹی آئی کے فیصلے کے برعکس شیخ رشید کے کہنے پر عمران خان ...
باغی پھر نالاں ، پی ٹی آئی کے فیصلے کے برعکس شیخ رشید کے کہنے پر عمران خان پریڈگراﺅنڈ کی طرف بڑھے :جاوید ہاشمی

  

اسلام آباد،ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ پریڈ گراﺅنڈ سے وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے،اس فیصلے کی توثیق شاہ محمود قریشی سمیت تحریکِ انصاف کے دوسرے رہنماﺅں کی تھی لیکن کچھ دیر بعد شیخ رشید اور شاہد سیف اللہ آئے اور عمران سے بات کی جس کے بعد عمران خان نے وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب جانے کا اعلان کر دیا ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہاﺅس جانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جب تک عمران پیش قدمی کا اعلان نہیں کریں گے وہ بھی نہیں کریں گے,عمران خان کو دوبارہ کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ طاہرالقادری کیا کہتے ہیں، اپنے ان کارکنوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہم پر ہے، اس پر عمران نے کہا کہ آپ نے جانا ہے تو چلے جائیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے بغاوت نہیں کی میں اب بھی تحریک انصاف کا منتخب صدر ہوں، اگر عمران خان واپس پریڈ گراﺅنڈ میں آ جائیں تو میں بھی واپس آ جاﺅں گا،میں نے سات سال جن جمہوری اداروں کے تحفظ کے لیے جیل کاٹی، اب ان پر حملہ نہیں کر سکتا۔ ان کا  کہنا تھا کہ اب مارشل لاءاور ہمارے درمیان کوئی فاصلہ نہیں بچا ہے ،مارشل لاءلگا تو ہم صفائیاں دیتے دیتے مر جائیں گے، لندن اور واشنگٹن میں بھی ایسے مظاہروں کی اجازت نہیں ہوتی ہے ، چند ہزار لوگوں کا آکر استعفی مانگنا مناسب نہیں ہے ۔

انہوں نے حکومت سے تشدد بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے طرز حکومت سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے جھڑپوں میں میڈیا پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال اب اتنی خراب ہے کہ مظاہرین کو کھانے اور دیگر ضروری اشیاءبھی فراہم نہیں کرنے دی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز ان کی جماعت ہے اور وہ اسے آج بھی اپنی پارٹی کہتے ہیں۔ دوسری جانب جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کا تاثر درست نہیں ہے ، پوری پارٹی قیادت چیئر مین عمران خان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -