سیاسی صورتحال، کور کمانڈرز کانفرنس آج شام کو طلب

سیاسی صورتحال، کور کمانڈرز کانفرنس آج شام کو طلب
سیاسی صورتحال، کور کمانڈرز کانفرنس آج شام کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )موجودہ ملکی صورت حال پر غور کے لئے کور کمانڈرز کانفرنس کل کی بجائے آج شام کو طلب کر لی گئی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس کی سربراہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کریں گے اور اس میں ملکی سلامتی سمیت مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کل ہونی تھی تاہم بگڑتی سیاسی صورت حال کے باعث آرمی چیف نے کانفرنس آج طلب کر لی ہے ۔ وفاقی دارلحکومت میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے جاری ہیں اور گزشتہ روز ان کی جانب سے وزیر اعظم ہاﺅ س کی جانب سے مارچ کے اعلان کے بعد پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑ پیں ہوئی ہیں جن میں تین افراد جاں بحق اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔ تجزیہ کار اس کو ر کمانڈرز کانفرنس کو نہایت اہمیت کی حامل قرار دے رہے ہیں ۔