ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، نوشہرہ، سوات، دیر، مالا کنڈ اور بٹ گرام سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید :

ماحولیات -