ہاشمی صاحب، میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے: مریم نواز شریف

ہاشمی صاحب، میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے: مریم نواز شریف
 ہاشمی صاحب، میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے: مریم نواز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر بولنے کا موقع مل گیا اور کہاکہ ہاشمی صاحب،میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ اختلاف رائے پر اپنا ہی صدر فارغ کردیا،جاوید ہاشمی ہی تحریک انصاف میں عقلمند شخص ہیں ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئیٹر‘ پراپنے ایک ٹوئیٹ میں مریم نواز شریف نے لکھاکہ جاوید ہاشمی میں مسلم لیگ ن کی تربیت بول رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہہم نے بھی جاوید ہاشمی سے بہت کچھ سیکھا،جاوید ہاشمی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔

یادرہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس کی طر ف پیش قدمی نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا اور اس مشاورت میں شاہ محمود قریشی اور وہ دونوں شامل تھے لیکن بعدازاں عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس کی طر ف پیش قدمی کااعلان کردیا۔ وہ عمران خان کے ساتھ دھرنے میں کھڑے ہوں گے لیکن اس کے لیے عمران خان کو واپس آناہوگا تاہم وہ بدستور تحریک انصاف کے منتخب صدر ہیں ۔

مزید :

لاہور -