اقتدار بچانے کے لیے حکومت نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا: ڈاکٹرفاروق ستار

اقتدار بچانے کے لیے حکومت نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا: ڈاکٹرفاروق ستار
اقتدار بچانے کے لیے حکومت نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا: ڈاکٹرفاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ حکومت نے اپنا اقتداربچانے کے لیے مظاہرین پر کریک ڈاﺅن کیا اورایکشن کرکے اپنے جائز مینڈیٹ کو متنازع کردیا، مزید مظالم کیے گئے تو ایم کیوایم بھی پرامن نہیں رہ سکے گی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے اسلام آباد میں مظاہرین اور میڈیا نمائندوں پر تشدد کی پرزومذمت کرتے ہوئے بتایاکہ صورتحال کیلئے الطاف حسین کا کردار واضح ہے ، اب بھی وقت ہے کہ فریقین آپس کے معاملات کو افہام وتفہیم سے سلجھالیں اور ہوش کے ناخن لیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ عوام کے لیے یہ بڑاسوال ہے کہ اب آگے کیاہوگا؟ ایم کیوام نے پی ٹی اے اور پی اے ٹی سے اظہاریکجہتی کیا اور جاں بحق ہونیوالے کارکنان کے لیے دعاکی ۔

مزید :

کراچی -