زمبابوے نے 31 سال بعد تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

زمبابوے نے 31 سال بعد تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست
زمبابوے نے 31 سال بعد تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست
کیپشن: Zimbabwe

  

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے 31 سال بعدآسٹریلیا کو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے 3 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی۔ مائیکل کلارک 60 اور بریڈ ہیڈن 49 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے اتسیا، ٹری پانو اور ویلیمز نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے ابتدائی بلے بازوں نے محتاط کھیل پیش کرتے ہوئے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد یکے بعد دیگرے 2 کھلاڑیوں آﺅٹ ہو گئے تاہم زمبابوے کی تیسری وکٹ 100 کے مجموعی سکور پر گری۔ چگمبورا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 52 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دیگر بلے بازوں میں سپر اتسیا 30 اور برینڈن ٹیلر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لایون نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ایک روزہ میچوں میں زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف 31 سال بعد پہلی کامیابی ہے۔ اس سے قبل 1983ءمیں زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے مقابلے میں اسے شکست دی تھی تاہم اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 27 میچ کھیلے گئے جن میں زمبابوے کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

مزید :

کھیل -