کور کمانڈرز کانفرنس ختم، جمہوریت کی حمایت کا اعادہ، موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، مسئلے کا جلد از جلد سیاسی حل نکالا جائے

کور کمانڈرز کانفرنس ختم، جمہوریت کی حمایت کا اعادہ، موجودہ صورتحال پر تشویش ...
کور کمانڈرز کانفرنس ختم، جمہوریت کی حمایت کا اعادہ، موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، مسئلے کا جلد از جلد سیاسی حل نکالا جائے

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور تشدد کے استعمال کے بغیر جلد سے جلد معاملہ حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس ہوا جس میں پرنسپل سٹاف افسروں اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال، انسانی جانیں ضائع ہونے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے زخمی ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے اگر طاقت کا مزید استعمال کیا گیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو گی اس لئے تشدد کا استعمال کئے بغیر جلد سے جلد سیاسی حل نکالاجائے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج ریاست کی سیکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور قومی خواہشات پوری کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید :

قومی -Headlines -