مقابلہ حسن ،حسینہ 1کروڑ روپے کا تاج لے کر فرار

مقابلہ حسن ،حسینہ 1کروڑ روپے کا تاج لے کر فرار
مقابلہ حسن ،حسینہ 1کروڑ روپے کا تاج لے کر فرار

  

سیول (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مقابلہ حسن ”مس ایشیا پیسیفک“ کی فاتح میانمر سے تعلق رکھنے والی ملکہ حسن کو بدتمیز اور بددیانت قرار دے کر اعزاز واپس لے لیا گیا ہے لیکن حسینہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کے تاج اور 10 ہزار ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) کے برسیٹ امپلانٹ کے ساتھ فرار اختیار کرلیا ہے۔ اٹھارہ سالہ مے نو میانمر کی پہلی حسینہ ہے جسے یہ نمایاں اعزاز حاصل ہوا۔ جیسے ہی اس کو اطلاع ملی کہ کوریائی ادارے نے اس کا اعزاز واپس لے لیا ہے تو وہ ہیروں سے جڑے تاج کے ساتھ روپوش ہوگئی ہے۔ مقابلہ حسن کا اہتمام کرمنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ حسینہ کے بریسٹ امپلانٹ کا خرچہ بھی انہوں نے کیا تھا جس کی ادائیگی ہونا اب ممکن نظر نہیں آتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -