دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کرنے والے وائرس کے خلاف جنگ میں اہم ترین پیشرفت

دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کرنے والے وائرس کے خلاف جنگ میں اہم ترین پیشرفت
دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کرنے والے وائرس کے خلاف جنگ میں اہم ترین پیشرفت

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغربی افریقہ میں سینکڑوں لوگوں کو ہلاک کرنے والے دہشتناک ایبولا وائرس کے علاج کی امید پیدا ہوگئی ہے اور ایک ایسی دوائی تیار کرلی گئی ہے جس کے ابتدائی تجربات کامیاب ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ZMAPP نامی دوا کے تجربات بندوں پر کئے، وائرس سے متاثر کئے گئے بندروں کو بیماری کا آغاز ہونے پر دوا دی گئی جبکہ تین بندوں کو یہ دوا نہیں دی گئی۔ جن بندوں کو دواملی وہ سارے صحتیاب ہوگئے جبکہ جن کو دوا ملی وہ تینوں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایبولا وائرس تاحال لاعلاج ہے اور جسے یہ بیماری لاحق ہوجائے اس کی موت یقینی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوا کی ابتدائی مقدار ختم ہوگئی ہے اور آئندہ چند ماہ میں مزید دوا تیار کرکے انسانوں پر تجربات کئے جائیں گے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -