دبئی میں کس ملک کے باشندے سونے کے سب سے بڑے خریدار ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

دبئی میں کس ملک کے باشندے سونے کے سب سے بڑے خریدار ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا
دبئی میں کس ملک کے باشندے سونے کے سب سے بڑے خریدار ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

  

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) دبئی کا شمار سونے اور ہیرے جواہرات کی سب سے بڑی عالمی منڈیوں میں ہوتا ہے اور یہاں ہر سال لاکھوں لوگ ان قیمتی دھاتوں اور ان کے زیورات کی خریداری کرتے ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہاں سونے کا سب سے بڑا خریدار کون ہے؟

شاید آپ کا جواب ہوگا کہ امیر ترین عرب شیوخ یا امیر مغربی ممالک کے مالکدار لوگ۔نہیں جناب! دبئی کی سونے کی منڈیوں میں سب سے بڑے خریدار بھارتی لوگ ہیں۔ دبئی گولڈ اینڈ جیولری گروپ نامی ادارے کے مطابق بھارتی لوگ دبئی میں سونے کے زیورات کی خریداری میں سب سے آگے ہیں۔ دبئی میں بیرون ملک کے شہریوں کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق بھارت سے ہے اور سیاحتی مقاصد کیلئے بھی بھارتی یہاں کثرت سے آتے ہیں۔

اس بھاری خریداری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت میں سونے کے زیورات سماجی روایات اور مذہبی اہمیت کے حامل بھی ہیں۔ دبئی کی ٹیکس فری منڈیوں کی وجہ سے بھی بھارتی لوگ یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔

بھارتی شہری سب سے زیادہ دلچسپی 22 قیراط کے سونے میں لیتے ہیں کیونکہ یہ 20 قیراط کی نسبت قدرے سخت ہوتا ہے اور اس سے زیورات باآسانی بنائے جاسکتے ہیں چوبیس قیراط کے سب سے بڑے خریدار چین اور مشرقی بعید کے لوگ ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے لوگ 21 قیراط اور امریکہ اور یورپ سے تعلق رکھنے والے 18 قیراط کا سونا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -