دوسرایک دھڑ والے بچے کی پیدائش

دوسرایک دھڑ والے بچے کی پیدائش
دوسرایک دھڑ والے بچے کی پیدائش

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک ایسے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے کہ جس کے دو چہرے اور ایک دھڑ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے کے دومنہ، دوناک اور چار آنکھیں ہیں لیکن دھڑ ایک ہی ہے۔ اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ یہ صحت کے شدید مسائل سے دوچار ہے۔ اب تک دنیا میں اس طرح کے صرف 36 بچے پیدا ہوئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہ سکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے کا بھی زیادہ وقت تک زندہ رہنا ممکن نظر نہیں آتا۔

مزید :

تعلیم و صحت -