بغلوں کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے بہترین طریقے

بغلوں کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے بہترین طریقے
بغلوں کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے بہترین طریقے

  


لاہور (نیوز ڈیسک) بغلوں کی بدبو بہت ناگوار مسئلہ ہے اور خصوصاً شادی شدہ لوگوں کو اس سے ہر حال میں بچنا چاہیے۔ اس کے لئے آسان تدابیر مندرجہ ذیل ہی:

٭ بغلوں کے بالوں کی باقاعدگی سے صفائی کریں، روزانہ نہائیں اور بغلوں کو خصوصی طور پر صارف کریں اور بعد میں اچھی طرح خشک کریں، ایسے کپڑے پہنیں جن میں جسم کو ہوا لگے۔

٭ بغلوں کی بو کو ختم کرنے کیلئے مناسب ڈیوڈرنگ استعمال کریں۔

٭ اگر کوئی مناسب ڈیوڈرنگ دستیاب نہ ہو تو بیکنگ سوڈا استعمال کریں، اسے نہانے کے بعد استعمال کریں اور اس مقصد کیلئے اسے کپڑ سے چھڑک کر بغلوں میں لگایا جاسکتا ہے۔

٭ اگر تمام تدابیر کے باوجود بو ختم نہیں ہوتی تو یہ گردے یا جگر کے مسائل کی حلامت ہوسکتی ہے لہٰذا ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...