20دن میں سمارٹ ہو جائیں ،انتہائی مفید ورزشیں

20دن میں سمارٹ ہو جائیں ،انتہائی مفید ورزشیں
20دن میں سمارٹ ہو جائیں ،انتہائی مفید ورزشیں

  

بوسٹن(نیوز ڈیسک)اگرچہ آپ کو اکثر موٹے لوگوں نے یہ بتایا ہو گا کہ انہوں نے مشکل سے مشکل ورزشیں کر کے دیکھ لیں مگر وزن کم نہ ہو سکا ،لیکن ہم یہاں آپ کو تین ایسی ورزش بتارہے ہیں کہ جو بالکل آسان ہیں اور وزن میں بھی یقینی کمی کرتی ہیں۔

-1جمپنگ جیک یعنی ٹانگوں اور بازﺅوں کو کھولتے بند کرتے ہوئے اچھلنا ایک ایسی ورزش ہے جوجسم کے تمام اعضاءمیں دوران خون میںتیز کر دیتی ہے اور محض 20منٹ میں 300کیلو ریز جلا دیتی ہے۔

-2برپیزوہ ورزش جس میں سیدھے کھڑے ہونے کے بعد پنجوں کے بل بیٹھتے ہیں پھر ایک ڈنڈلگاتے ہیں۔اس کے بعد دوبارہ پنجوں کے بل بیٹھتے ہیں اور پھر کھڑے ہو کر ایک جمپ لگاتے ہیں یہ ورزش 10منٹ میں500کیلوریز جلاتی ہے۔

-3جیک نائف نامی ورزش کیلئے کمر کے بل سیدھے لیٹ جائیں اور پھر ٹانگوں اور بازوﺅں کو بیک وقت سیدھے رکھتے ہوئے اوپر اٹھائیں اور ہاتھوں سے پیروں کو چھوئیں۔یہ ورزش 20منٹ کیلئے کر کے آپ200کیلو ریز جلاسکتے ہیں ان تینوں کو ملا کر کرنے سے آپ دنوں میں موٹاپہ کم کر سکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -