طاقت کے استعمال پر معذرت، اب ایسا نہیں ہو گا، ریڈ زون کا دفاع کریں گے: ایس ایس پی

طاقت کے استعمال پر معذرت، اب ایسا نہیں ہو گا، ریڈ زون کا دفاع کریں گے: ایس ...
طاقت کے استعمال پر معذرت، اب ایسا نہیں ہو گا، ریڈ زون کا دفاع کریں گے: ایس ایس پی
کیپشن: Asmat ullah

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ نے کہا ہے کہ وہ نہتے خواتین، بچوں اور میڈیا کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پر معذرت خواہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عصمت اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نہتے شہریوں پر طاقت کا استعمال نہیں کرے گی تاہم ریڈلائن کا دفاع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر تشدد پر معذرت چاہتا ہوں، صحافیوں کو نشانہ بنانے والے اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عصمت اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے احتجاج کی اجازت ملی تو سیکیورٹی دیں گے، امریکہ سے ماسٹر ڈگری کی ہے، جانتا ہوں وہاں احتجاج کیسے ہوتا ہے، طاہرالقادری مہذب شخص ہیں، کروڑوں لوگ ان کے پیروکار ہیں، پولیس کا تشخص خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ ہم پالیسی میکر نہیں، پالیسی پر عمل کرنے والے ہیں، مظاہرین میں سے کسی کو گرفتار کریں گے نا کھانا لانے والی گاڑیاں روکیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -