میئر کراچی وسیم اخترکا حلف ،سیاسی اخلاقیات کہاں ہیں ؟

میئر کراچی وسیم اخترکا حلف ،سیاسی اخلاقیات کہاں ہیں ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی : تجزیہ مبشر میر:

پاکستان کی جمہوریت میں سیاسی اخلاقیات نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔دنیا کے کئی ممالک میں سیاسی لوگ الزامات کی بنا پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد تحقیقات کا سامنا کرتے ہیں ۔لیکن پاکستان میں کراچی کے منتخب میئر وسیم اختر جیل جانے کے بعد منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان پر ابھی بھی الزامات موجود ہیں کہ انہوں نے 12مئی 2007میں اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کی بجائے فسادات میں معاونت کی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نیویارک کے ایک میئر نے اس وجہ سے استعفیٰ دیا تھا کہ اس نے فسادات کے دوران اپنے فرائض بخوبی انجام نہیں دیئے تھے ۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب مختلف شہروں کے میئرز نے الزامات کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑا لیکن ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے کہ سیاستدان الزامات کے بعد منتخب ہوتے ہیں ۔حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ نظام ایسے ہی افراد کے لیے معاون ہے ۔جبکہ اپنے تئیں کسی میں اخلاقی جرات بھی نہیں پائی جاتی ۔شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پڑھے لکھے عوام موجودہ جمہوریت کو پاکستان کے مسائل کا حل نہیں سمجھتے اور اپنا ووٹ ڈالنے کی زحمت بھی نہیں کرتے جو لمحہ فکریہ ہے ۔